انتقال

   

حیدرآباد : 11نومبر ( راست ) جناب حاجی عبدالرزاق کیڈیا (میمن) ولد عبدالستار کیڈیا کا 11 نومبر 2021ء کو قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9966663257 یا 9346887058 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب محمد عبدالہادی ساکن چھاؤنی ناد علی بیگ ولد جناب محمد عبدالحفیظ مرحوم کا 10 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد مالن بی صاحبہ ( ریتی کی مسجد ) میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 12 نومبر جمعہ کو بعد نماز عصر مسجد مالن بی صاحبہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9000145902 پر یا 9390625957 پر ربط کریں ۔
٭٭ ڈاکٹر محمد وجاہت اللہ خاں ولد مولانا محمد امانت اللہ خاں ساکن مراد نگر کا 9 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ 10 نومبر کو مسجد دیندار انجمن میں بعد نماز ظہر نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ تدفین درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 12 نومبر بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد دیندار انجمن میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8019248116 ۔ 7396105009 پر ربط کریں ۔۔