انتقال

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب عزیز احمد ولد جناب شیخ احمد موظف اسسٹنٹ انجینئر محکمہ آبپاشی ٹی آر ایس ڈیویژن کا طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 16 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد نور قاضی پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین فلک نما قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز جمعہ 19 نومبر کو مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9177850971 ۔ 9440861809 پر ربط کریں ۔۔

مکہ میں انتقال
حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب انور احمد خاں ولد جناب حمید خاں شکر نگری ساکن معین باغ کا 15 نومبر 2021 کو بعد نماز عصر دوران ادائیگی عمرہ قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 17 نومبر کو بعد نماز ظہر حرم شریف میں ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے +966565612786 یا +917995471008 ( انڈیا ) پر ربط کریں