انتقال

   

حیدرآباد ۔ 18 ستمبر (راست) ممتاز طبیب حکیم محمد بہاؤ الدین کا 92 سال کی عمر میں مختصرعلالت کے بعد چہارشنبہ کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر ٹولی چوکی کاروان میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران اور دو فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9391119706 یا 9866180409 پر ربط کریں۔

00 محترمہ مہرعائشہ زوجہ جناب محمد ظہیرالدین (صدر اقبال اکیڈیمی حیدرآباد) کا علالت کے دوران منگل 17 ستمبر صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد (ملے پلی) میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور مرحومہ کی تدفین مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو دختران اور تین فرزندان (محمد اظہرالدین، محمد اطہرالدین اور ڈاکٹر محمد بشیرالدین) شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849224730 یا 23340808 پر ربط کریں۔

00 محترمہ رضوانہ بیگم زوجہ جناب تاج الدین بنت جناب شبیر احمد مرحوم ساکن مراد نگر کا 18 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جمعرات 19 ستمبر کو بعد نماز ظہر بڑی مسجد مراد نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت بغدادیؒ کے قبرستان لنگرحوض میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7794090247 یا 7702473419 پر ربط کریں۔