انتقال

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد حسین ولد جناب محمد قاسم کا 6 دسمبر 2021 کو بعد مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل بعد نماز فجر مسجد لال محمد صاحب میں ادا کی گئی اور تدفین برہنہ شاہ صاحب ؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 9 دسمبر بعد نماز عصر مسجد واحد النساء میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں دو فرزند اور تین دختر شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9985136346 ۔ 9948992833پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب شکیل احمد انصاری ولد جناب عبدالمغنی انصاری مرحوم ساکن نظام کالونی ٹولی چوکی کا 7 دسمبر 2021 کو قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد مغرب مسجد آمنہ پیراماونٹ ہلز ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین عابڈس قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885045030 ۔ 9848335454 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد ابراہیم ساکن اویسی ہلز انصاری روڈ ولد جناب محمد عباس علی مرحوم کا علالت کے بعد 6 دسمبر کی شب خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد زہرہ محبوب میں 7 دسمبر کو بعد ظہر ادا کی گئی اور تدفین عیدگاہ تاڑبن میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 5 فرزندان بشمول جناب محمد یوسف دانش کانگریس سکریٹری سٹی کانگریس حیدرآباد اور ایک لڑکی بھی شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 9 دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد زہرہ محبوب میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7780172633 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ افسر النساء بیگم زوجہ مرزا فرحت علی بیگ مرحوم ساکن سرور نگر کا آج بعد مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد آصفیہ پرانی حویلی میں 9 دسمبر بروز جمعرات ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد قطب شاہی سرور نگر سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849007858 ۔ 9866075800 پر ربط کریں ۔۔
امریکہ میں انتقال
حیدرآباد ۔ 8 ڈسمبر (راست) محترمہ عائشہ صدیقہ زوجہ جناب مرزا سمیع الرسول بیگ زاہد مرحوم کا 7 ڈسمبر بروز منگل ہوسٹن ٹیکساس (امریکہ) میں انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں تین فرزندان مرزا محمد علی بیگ مجاہد، مرزا صدیق علی بیگ خالد اور مرزا فاروق علی بیگ شاہد شامل ہیں ۔ نماز جنازہ اور تدفین ہوسٹن ٹیکساس میں ہی عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے 7673934076 ۔ 9394500023 ( انڈیا ) ، 18326592979 ( امریکہ ) پر پر ربط کریں۔