انتقال

   

حیدرآباد 20 ستمبر (راست) جناب محمد عبدالباسط ولد جناب محمد صدیق مرحوم کا 19 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد چمکورہ (خلوت) میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین احاطہ شاہ راجو قتالؒ قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 21 ستمبر کو مسجد چمکورہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ پسماندگان میں 4 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9346333786 یا 9246229786 پر ربط کریں۔
ll مرزا دلاور بیگ المعروف بہ مرزا صاحب ولد مرزا فتح اللہ بیگ مرحوم کا 17 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اُسی دن بعد نماز عشاء مسجد عالمگیر شانتی نگر میں ادا کی گئی اور شانتی نگر قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ مرحوم کا شہر حیدرآباد کے مشہور شکاریوں (مچھلی کے) میں شمار ہوتا تھا۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک صاحبزادی اور فرزند ڈاکٹر عرفان علی بیگ حال مقیم امریکہ شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبر 9885211685 یا 7396105009 پر ربط کریں۔
ll حضرت پیرانی ماں زوجہ حضرت علامہ قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی اعظم حسنی حسینی قادری چیف ایڈیٹر ماہنامہ رسالہ صوفی اعظم و صدر کل ہند جمعیۃ المشائخ کا آج صبح بوقت فجر خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا۔ مرحومہ ایک ہفتہ سے شریک دواخانہ تھیں۔ نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں حضرت اعظم المشائخ نے پڑھائی اور تدفین احاطہ مسجد و خانقاہ ایوان صوفی اعظم، شاہین نگر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں فرزندان مولانا سید شاہ احمد علی صوفی پیر پاشاہ قادری، مولانا سید شاہ محمد علی صوفی درویش پاشاہ قادری، مولانا سید شاہ مصطفی علی صوفی سعید قادری، مولانا ڈاکٹر حافظ سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی حیدر قادری اور مولانا سید شاہ مجتبیٰ علی صوفی شبیر قادری شامل ہیں۔ فاتحہ 22 ستمبر بروز اتوار بوقت چار ساعت دن بمقام مسجد و خانقاہ ایوان صوفی اعظم شاہین نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9989704786 یا 8885562636 پر ربط کریں۔