انتقال

   

حیدرآباد۔/29 ستمبر، ( راست ) الحاجہ اقبال بیگم زوجہ الحاج رشید فاروقی مرحوم بنت جناب محمد عبدالرحمن مرحوم موظف سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ میٹرنٹی ہاسپٹل حیدرآباد کا بروز ہفتہ 28 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین چادر گھاٹ قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9603170452 یا 9908721035 پر ربط کریں۔
٭ محمد ہاشم ساکن لکڑی کا پُل کی اہلیہ محترمہ خیر النساء بیگم اعجاز کا طویل علالت کے بعد بعمر 62 برس آج رات انتقال ہوگیا۔ مسجد رحمانیہ اے سی گارڈ میں بعد نماز عصر نماز جنازہ ادا کی گئی اور درگاہ حضرت احمد بادپا ؒ فرسٹ لانسرز کے احاطہ میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو فرزند اعظم عرفان انجینئر مقیم امریکہ، ڈاکٹر عمران سہیل مقیم امریکہ اور تین دختران شامل ہیں۔ مرحومہ ، حافظ عبدالباسط یمانی کی ہمشیرہ ہوتی تھیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9440191620 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد عبدالحمید ولد مولوی محمد عبدالحفیظ مرحوم ساکن نور خاں بازار کا28 ستمبر صبح اچانک انتقال ہوگیا۔ تدفین قبرستان بودھ علی شاہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 دختران، ایک فرزند محمد عبدالہادی مقیم دبئی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 8885072675 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔/29 ستمبر، ( راست ) جناب محمد حسین ولد جناب محمد امام مرحوم کا 29 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 30 ستمبر بروز پیر بعد نماز ظہر مسجد قادر الدولہ کوٹلہ عالیجاہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9347480989 پر ربط کریں۔