انتقال

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد یونس فرزند جناب محمد جیلانی مرحوم کا 30 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ یکم اکٹوبر بعد نماز فجر مسجد عبداللہ بنڈلہ گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین سید علی چبوترہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب محمد یوسف انجینئر مدھانی کے بڑے بھائی ہوتے تھے ۔ فاتحہ سیوم 3 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد عبداللہ بنڈلہ گوڑہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7207834492 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد عبدالعزیز ( ملے پلی کی معروف شخصیت ممو بھائی ) موظف ڈی آر ڈی ایل ڈپارٹمنٹ ولد جناب غلام دستگیر مرحوم سابقہ ٹیچر انوارالعلوم اسکول کا 30 ستمبر بروز پیر کی رات کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ یکم اکٹوبر قطب شاہی مسجد ملے پلی بازار گھاٹ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین متصل قبرستان عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7799557345 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد عبدالقدیر خاں المعروف بابا بھائی فرزند محمد عبدالرحیم خاں قادری صدیقی مرحوم سجادہ نشین درگاہ سید شاہ جمال الدین اولیاء شہید ؒ تاجر اولڈ موٹر پارٹس افضل گنج کا 30 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ یکم اکٹوبر بعد نماز ظہر جامع مسجد افضل گنج میں ادا کی گئی ۔ مولانا سید شاہ انعام الحق قادری خطیب مسجد افضل گنج نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ تدفین درگاہ حضرت جمال الدین ؒ ، زیر نیاپل افضل گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 3 اکٹوبر بروز جمعرات جامع مسجد افضل گنج میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9392005462 ۔ 8317673991 پر ربط کریں ۔۔