انطالیہ ڈپلومیسی فورم اور وزیر خارجہ فیدان کی دو طرفہ ملاقاتیں

   

انقرہ : ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے تیسرے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے دائرہ کار میں متعدد دو طرفہ مذاکرات کئے ہیں۔ فیدان نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیداوف، سربیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایویکا داجچ، ملائیشیا کے وزیر تعلیم زمبری عبدالقدیر اور شمالی مقدونیہ کے وزیر خارجہ باجور عثمانی کے ساتھ ملاقات کی۔ فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ فلسطین کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔ اسرائیلی حملوں کے فوری خاتمہ اور فائر بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ کا دو حکومتی حل بین الاقوامی قواعد سے ہم آہنگ ایک قبول شدہ حل ہے اس حل کا اور کوئی متبادل قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے غزہ کیلئے بغیر وقفے کے انسانی امداد کی ترسیل کی اہمیت پر بھی بات کی ہے۔ وزیر خارجہ فیدان نے نیمبیا کے وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات و باہمی تعاون ‘پیا موشیلینگا، کوسووا کے نائب وزیر اعظم ، وزیر خارجہ اور وزیر برائے ڈیا سپورا گیراوالا شوارز، سینیگال کے وزیر خارجہ اسماعیل ا مادیور فال، مولدووا کے وزیر خارجہ میخائی پوپشوئی، مونٹی نیگرو کے وزیر خارجہ فلپ ایوانووچ اور برکینا فاسو کے وزیر خارجہ کاراموکو جین۔ماری ٹراورے کے ساتھ بھی ملاقات کی ہے۔ وزیر خارجہ خاقان فیدان نے فورم کے استقبالی پروگرام میں ٹینانی ٹریئو” کا کانسرٹ بھی دیکھا۔ انہوں نے ترکیہ کے پہلے خلاء باز آلپر گیزیر آوجی کے ساتھ بھی ملاقات کی ا ور ترکیہ کی مقامی گاڑی ’ٹوگ‘ میں بھی سواری کی۔
چینی خلاباز دوسری بار چہل قدمی کیلئے تیار
بیجنگ : چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود خلائی جہاز شین ڑو۔17 کے عملے کے ارکان آئندہ چند دنوں میں دوسری بار خلا میں چہل قدمی کریں گے۔ چینی خلا بازوں نے 21 دسمبر 2023 کو خلائی اسٹیشن کے باہر تقریبا ساڑھے سات گھنٹے گزارے۔