انٹر میڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کیلئے 8جولائی تک فیس کا ادخال

   

حیدرآباد۔/6 جولائی، ( سیاست نیوز) بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات اگسٹ 2022 میں شرکت کیلئے امتحانی فیس کی ادائیگی کی تاریخ میں 8 جولائی تک توسیع کردی ہے۔ کنٹرولر آف ایگزامنیشن بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے بتایا کہ طلبہ، سرپرستوں اور کالجس کی جانب سے درخواست پر تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ جونیر کالجس کے پرنسپلس کو امتحانی فیس بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن میں آن لائن جمع کرنے کی تاریخ 8 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ بورڈ نے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے اگسٹ میں انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ر