اِنتقال

   


حیدرآباد ۔ 24 مارچ (راست) جناب سید خلیل الرحمن ولد جناب سید فصیح الرحمن موظف اُردو پنڈت جونیر کالج نرساپور متوطن اندول حال مقیم ٹولی چوکی کا مختصر علالت کے بعد آج بعمر 83 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعدمغرب مسجد حبیب سالم، منی گلشن ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد اقصیٰ ، سات گنبد عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان سید فصیح الرحمن شکیل ٹیچر اور سید عدیل الرحمن اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9291625524 پر ربط کریں۔
ll جناب محمد قدرت اللہ خاں ولد ڈاکٹر محمد راحت اللہ خاں مرحوم سابق ملازم آر ٹی سی مہدی پٹنم بس ڈپو کا 23 مارچ بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد ندیمیہ، ندیم کالونی ٹولی چوکی بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔ تدفین تکیہ جمالی کنٹہ ٹولی چوکی عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعہ 25 مارچ بعد نماز عصر مسجد ندیمیہ میں مقرر ہے۔مرحوم ، جناب محمد رحمت اللہ خاں ایڈوکیٹ مرحوم کے بھائی تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9966180016 ربط کریں۔