ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں عائد

   

واشنگٹن۔ 11جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے تحمل برتنے اور پرامن حل کے لئے کوشش کرنے کی بین الاقوامی برادری کی آوازوں کونظر انداز کرتے ہوئے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔امریکی وزیر خزانہ اسٹیون میوشن نے جمعہ کو وائٹ ہاؤس کی پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ ایران کی دھات کی صنعتوں اور اس معیشت کے دیگر شعبوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔وزارت کی جانب سے جاری بیان میں مسٹر میوشن کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ‘‘گذشتہ منگل کو عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر بلیسٹک میزائل حملے کے بعد ہم ایران کے سینئر افسران کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شام خانی، ایران مسلح افواج کے محمد رضا آستھانی اور دیگر افسران شامل ہیں ’’۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ایران کو جن یونٹس سے آمدنی حاصل ہو رہی ہے انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ ان سے حاصل ہونے والے فنڈ کو وہ جوہری ہتھیار تیار کرنے ، میزائل بنانے ، دہشت گردی اور پراکسی نیٹ ورک پر خرچ کر سکتا ہے‘‘۔