ایس ایس سی امتحانات کا اختتام آج پالی ٹیکنیک انٹرنس پالی سیٹ کے لیے آخری تاریخ

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ایس ایس سی امتحانات کا 3 اپریل کو تلنگانہ بھر میں اختتام ہوچکا ۔ ان طلبہ کے لیے انجینئرنگ ڈپلوما کورسز میں داخلے کے لیے پالی ٹیکنیک انٹرنس ’ پالی سیٹ 2019 ‘ ، 16 اپریل کو مقرر ہے اور اس کے فارمس آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 4 اپریل مقرر ہے ۔ ایس ایس سی ہال ٹکٹ اور آدھار کارڈ زیراکس کے ساتھ فارم داخل کرنا ہے ۔ اس کی کوچنگ معہ ماڈل ٹسٹ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس اور سری چندرا کالج متصل پٹرول پمپ چارمینار نزد صبح کے اوقات میں 8 تا 11 بجے چل رہی ہے ۔۔