ایس ایس سی امتحانات کا کل سے آغاز

   

طلبہ کو امتحانی مرکز میں داخلہ کیلئے 5 منٹ کی رعایت ہوگی

حیدرآباد ۔ 16 مارچ (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات کا آغاز پیر سے ہورہا ہے۔ اس میں طلبہ کو امتحانی مرکز میں داخلہ کیلئے پانچ منٹ کی رعایت ہوگی۔ بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کے مطابق اس سال تلنگانہ میں تقریباً 508385 طلبہ ایس ایس سی امتحانات میں شرکت کریں گے جن میں 257952 لڑکے اور 250433 لڑکیاں ہیں۔ یہ امتحانات ریاست میں 2,676 مراکز پر 18 مارچ تا 2 اپریل منعقد ہوں گے۔ ایس ایس سی امتحانات صبح 9:30 بجے شروع ہوں گے اور طلبہ کو 9:35 تک امتحانی مرکز میں داخلہ کی اجازت دی جائے گی۔ سوائے فرسٹ لینگویج کمپوزٹ کورس اور سائنس مضامین کے یہ امتحانات صبح 9:30 تا 12:30 بجے دن منعقد ہوں گے۔ فرسٹ لینگویج کمپوزٹ کورس امتحان کے اوقات صبح 9:30 تا 12:50 بجے دن ہوں گے۔