ایم اے فارسی عثمانیہ یونیورسٹی میں داخلے

   

حیدرآباد ۔ /22 مئی (پریس نوٹ) ایم اے فارسی عثمانیہ یونیورسٹی میں داخلہ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے ۔ آخری تاریخ بغیر دیرینہ فیس کے /30 مئی مقرر ہے ۔ ایسے طلباء و طالبات اہل ہیں داخلہ کیلئے جن کی گریجویشن میں سیکنڈ لینگویج یا اختیاری مضمون اردو ، عربی یا فارسی رہا ہو ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.ouadmissions.com اور www.osmania.ac.in پر آن لائن کریں ۔ مزید تفصیلات کیلئے ڈاکٹر محمد اشفاق چاند صدر شعبہ فارسی عثمانیہ یونیورسٹی سے راست یا فون نمبرات 8328347770 یا 8317686217 پر ربط کریں ۔