ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے

   

تلنگانہ کے این آر یو ایچ ایس کا کونسلنگ شیڈول جاری
حیدرآباد :/4 جنوری ۔ تلنگانہ کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجس میں ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے نیٹ 2021 کامیاب قرار پائے امیدواروں کیلئے کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائینس ورنگل نے کونسلنگ شیڈول جاری کردیا ہے ۔ /5 جنوری تا /11 جنوری تک آن لائن رجسٹریشن کروانا ہے ۔ اے زمرہ کے کنوینر کوٹہ کے تحت داخلے دیئے جائیں گے ۔ اسنادات کو اپ لوڈ کرنا ہوگا اور تصدیق کا عمل بھی پورا ویب پر آن لائن ہوگا ۔ سال حال جی او جاری کرتے ہوئے تمام کالجس کے ویب آپشن ایک دفعہ ہی دینا ہوگا ۔ لہذا امیدوار ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے کالجس کے نام ایک ہی ساتھ ویب آپشن کے ذریعہ ترجیح دیتے ہوئے کریں ۔ طلباء ایم اے حمید سے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر 4 بجے تا 7 بجے رہنمائی کے ذریعہ کونسلنگ میں شریک ہوسکتے ہیں ۔