برقی شاک کا شکار شخص کی موت

   

حیدرآباد۔/20 مارچ، ( سیاست نیوز) جوبلی ہلز کے علاقہ میں پیش آئے واقعہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 35 سالہ ایس مارک جو روڈ نمبر 30 علاقہ کا ساکن ایشوپدم کا بیٹا پیشہ سے کار ڈرائیور تھا کل رات علاقہ میں برقی چلی گئی تھی اور اس نے اس کے ساتھی کے ہمراہ برقی کے مین بورڈ پر جانچ شروع کردی اسی دوران اچانک برقی چالو ہوگئی اور وہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران مارک فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔