بہت زیادہ ٹی وی دیکھنے سے قبل از وقت موت کا خطرہ

   

جو بالغ افراد روزآنہ 3 گھنٹے یا اس سے زیادہ دیر ٹی وی دیکھتے ہیں ، کسی نہ کسی وجہ سے ان کے قبل از وقت موت کا شکار ہوجانے کے خطرہ میں دوگنا اضافہ ہوجاتا ہے ۔ محققین کا کہنا ہیکہ بالغ افراد کو باقاعدہ ورزش کرنے پرغور کرنا چاہئے ۔ طویل وقفہ تک بے حس و حرکت نہیں رہنا چاہئے ۔ انھیں روزآنہ ایک یا دو گھنٹے سے زیادہ ٹی وی نہیں دیکھنا چاہئے ۔ مائیکل مارٹنز کنزالیز کہتے ہیں کہ محنت نہ کرنے کے رجحان میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ وہ اسپین کے شہر پامپیلونا کے پروفیسر ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ تازہ تحقیق سابقہ تحقیقوں کے اس ادعا کی توثیق کرتی ہے کہ زیادہ دیر ٹی وی دیکھنے کا ربط قبل از وقت موت سے ہے ۔ محققین نے 13284 نوجوان اور صحت مند افراد سے بے حس و حرکت زندگی گذارنے اور قبل از وقت موت کی وجوہات میں ٹی وی دیکھنے کے وقت ، کمپیوٹر پر کام کے وقت اور گاڑی چلانے کے وقت کو بھی شامل کیا ہے ۔تحقیق میں شامل افراد پر 8.2 سال تک نگرانی رکھی گئی ۔ جو لوگ ایک گھنٹہ یا اس سے کم وقت ٹی وی دیکھتے تھے ، ان کی بنسبت روزانہ 3 تا 4 گھنٹے ٹی وی دیکھنے والوں کی قبل از وقت موت کا خطرہ دوگنا دیکھا گیا ۔ کمپیوٹر پر کام کرنے کے وقت یا ڈرائیونگ کے وقت کا قبل از وقت موت سے نمایاں تعلق نہیں دیکھا گیا ۔ اس تحقیق کے نتائج سے محنت سے عاری زندگی ترک کرنے اور ٹی وی دیکھنے کا وقت کم کرنے کی ضرورت واضح ہوتی ہے ۔ یہ تحقیق رسالہ امریکی ایسوسی ایشن برائے امراض قلب میں شائع کی گئی ہے ۔