بیوی سے جھگڑا ، شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد /3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) لنگر حوض کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ ادریس جو پرشانت نگر لنگر حوض علاقہ کا ساکن تھا اس شخص نے کل اس کی بیوی سے جھگڑے کے بعد رات دیر گئے خودکشی کرلی ۔ ادریس پیشہ سے ایک ہوٹل میں کام کرتا تھا ۔ جس کی شادی سال 2012 میں ناظمہ سے ہوئی تھی جن کے تین بچے ہیں ۔ لنگر حوض پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔