بیوی سے جھگڑا ، شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد /9 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) میاں بیوی کے روزانہ کے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ جو بیوی کی حرکتوں اور روزانہ کے جھگڑوں سے پریشان تھا ۔ معین آباد علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ 30 سالہ بالایا جو پیشہ سے مزدور مصطفی کالونی معین آباد علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ بالایا کا اس کی بیوی سے اکثر جھگڑا ہوتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص اس کی بیوی پر شک کرتے ہوئے اس سے جھگڑتا تھا ۔ ان کے ان لڑائی جھگڑوں کو دیکھ کر افراد خاندان نے آپس میں صلح کروائی اور اس کے بعد دونوں کو ایک دوسرے سے جھگڑا نہ کرنے کا پابند کیا تھا ۔ کل رات بالیا رات دیر گئے اپنے مکان سے نکلا اور مکان سے تھوڑی دور فاصلہ پر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ معین آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

کوڈیلہ شیوارام منگل گری کورٹ میں حاضری
حیدرآباد۔ 9۔ اکتوبر۔ ( یو این آئی) آندھراپردیش کے سابق اسپیکر کوڈیلہ سیوا پرساد راوکے فرزند کوڈیلہ شیوارام منگل گری کورٹ میں حاضر ہوئے ۔اسمبلی کے فرنیچر کو غیر مجاز طور پرمنتقل کرنے کے معاملہ میں ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق وہ منگل گری کورٹ پہنچے ۔ان کے خلاف فرنیچر کی منتقلی کا معاملہ درج کیا گیاہے جس پر وہ عدالت میں خودسپرد ہوگئے تھے ۔