بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/29 نومبر، ( سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی۔ لالہ گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 43 سالہ نرسنگ راؤ نے خود سوزی کرلی۔ نرسنگ راؤ ریلوے کوارٹرز علاقہ لالہ گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا جو ریلوے کا کنٹراکٹ ملازم بتایا گیا ہے۔21 نومبر کے دن اس شخص کا اس کی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور جھگڑے کے بعد اس نے انتہائی اقدام کرلیا اور خود سوزی کی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس لالہ گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔