بی جے پی کی کامیابی ’ ای وی ایم اسکام ‘کا اشارہ : عآپ

   

نئی دہلی 8 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے وزیر برائے سماجی بھلائی راجیندر پال گوتم نے آج الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے پارٹی صدر امیت شاہ کے دعوی کے مطابق ہی جو نشستیں حاصل کی ہیں اس سے ای وی ایم اسکام کا اشارہ ملتا ہے ۔ گوتم نے یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں دھاندلیاں ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے کہا تھا کہ بی جے پی 150 سے زیادہ اور این ڈی اے 200 سے زیادہ نشستیں حاصل نہیں کریگا ۔ تاہم امیت شاہ کے دعوی کے مطابق بی جے پی نے جو نشستیں حاصل کی ہیں وہ در اصل ای وی ایم اسکام کا اشارہ ہے۔