بے روزگار شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /5 اگست ( سیاست نیوز ) بے روزگاری اور بیوی کی ناراضگی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 31 سالہ نرسیا جو جگت گیری گٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص روزگار سے محروم ہوگیا تھا اور مالی مسائل پیدا ہوگئے تھے ۔ اس دوران بیوی بھی ناراض ہوکر گھر سے چلی گئی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔