تلنگانہ میں بارش کا امکان

   

حیدرآباد۔18 اکتوبر (یواین آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے کئی اضلاع میں کہیں کہیں گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔ کل ریاست کے بعض مقامات کے علاوہ 20 تا 22 اکتوبرتلنگانہ کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں کمزورپڑگیا ہے ۔