تلنگانہ میں بارش کا امکان

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ اتوار کے دن تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں گرج و چمک کے ساتھ بارش ہوگی ۔ شہر میں مطلع عام طور پر ابرآلود رہے گا اور شام کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ سدی پیٹ ، بھدرا دری ، کتہ گوڑم اور کاماریڈی میں آج شدید بارش ریکارڈ کی گئی ۔۔