تلنگانہ میں بارش کا امکان

   

حیدرآباد، محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں تلنگانہ کے اضلاع مُلگ،بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم،نلگنڈہ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری، وقارآباد، سنگاریڈی، کاما ریڈی، محبوب نگر، ناگرکرنول ، ونپرتی ، نارائن پیٹ ، جوگولامباگدوال کے بعض علاقوں میں گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران 30 تا 40 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چلیں گی۔ محکمہ نے کہا کہ آئندہ 5دنوں میں تلنگانہ، شمالی ساحلی اے پی،جنوبی ساحلی اے پی اور رائلسیما میں بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی ۔ اعظم ترین درجہ حرارت میں امکان ہے کہ معمول سے دو تا چار ڈگری کا اضافہ شمالی ساحلی اے پی اور رائلسیما میں ہوگا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں تلنگانہ میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔اعظم ترین درجہ حرارت 41.6ڈگری میدک میں درج کیاگیا۔اعظم ترین درجہ حرارت 38.2 ڈگری حیدرآباد میں کل درج کیاگیا۔