حیدرآباد۔ شمال مغربی خلیج بنگال اور اطراف میں ہوا کے دباو میں کمی کی صورتحال پیدا ہوئی ہے اور یہ مختلف سمتوں میں پیشرفت کر رہی ہے ۔ اس صورتحال میں تلنگانہ میں آئندہ 48 سے 82 گھنٹوں کے دوران شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے ۔ تلنگانہ بھر میں ہلکی سے اوسط بارش کی بھی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ ڈائرکٹر محکمہ موسمیات کے بموجب نرمل ‘ نظام آباد ‘ جگتیال ‘ راجنا سرسلہ ‘ کریمنگر ‘ محبوب نگر ‘ ورنگل اربن اور ورنگل رورل میں شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ منچریال ‘ عادل آباد ‘ پیدا پلی ‘ بھوپال پلی میں بھاری بارش ہوسکتی ہے ۔