جہیز ہراسانی سے دلبرداشتہ خاتون کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ رچا کنڈہ کے علاقہ کندکور میں پیش آئے واقعہ میں مزید جہیز کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے زہر پی کر خودکشی کرلی۔ 37 سالہ بی لاونیا جو نرسمہا کی بیوی تھی اور لیمور کندکور کی متوطن تھی۔ پولیس نے بتایا کہ لاونیا کو اس کے شوہر نرسمہا اور دیگر سسرالی رشتہ دار مزید جہیز کے لئے ہراساں کررہے تھے جس کے نتیجہ میں اس نے نامعلوم زہر پی لیا تھا اور دواخانہ عثمانیہ میں فوت ہوگئی۔ پولیس کندکول نے اس سلسلہ میں سسرالی رشتہ داروں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا۔