جہیز ہراسانی پر خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد : زائد جہیز کے لئے ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ ڈنڈیگل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 26 سالہ سریتا نے خودکشی کرلی۔ سریتا راملو کی بیوی تھی جو ارے گڈیم علاقہ میں رہتے تھے۔ اس خاتون کی شادی سال 2017 ء میں ہوئی تھی اور شادی کے وقت اس خاتون کے والدین نے 5 لاکھ روپئے نقد رقم اور طلائی زیورات دیئے تھے تاہم مزید 2 لاکھ روپیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے اس خاتون کو شدید اذیت پہنچائی جارہی تھی جس سے تنگ آکر اس خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔