جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/25 جنوری، ( سیاست نیوز) شاہ علی بنڈہ کے علاقہ میں ایک خاتون نے جہیز کیلئے ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 27 سالہ خاتون ناگاوینی جو میکالہ بنڈہ شاہ علی بنڈہ علاقہ کے ساکن سندیپ پرکاش کی بیوی نے 23 جنوری کو اپنے جسم کو آگ لگالی جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ خاتون کل رات فوت ہوگئی۔ شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے زائد جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا اور اذیت پہنچائی جارہی تھی۔ خاتون ان حرکتوں سے تنگ آچکی تھی جس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ شاہ علی بنڈہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔