جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ زائد جہیز کیلئے ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ چارمینار پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق19 سالہ پشپا وتی جو موسٰی باؤلی علاقہ کے ساکن راجو کی بیوی تھی نے کل انتہائی اقدام کرلیا۔ پشپاوتی کی شادی گذشتہ سال ہوئی تھی۔ شادی کے وقت اس خاتون کو 5 تولہ طلائی زیورات، 2 لاکھ روپئے نقد رقم، ایک لاکھ روپئے کا فرنیچر دیا گیا تھا۔ تاہم گذشتہ چند روز سے اس کے سسرالی رشتہ دار مبینہ طور پر زائد جہیز کیلئے اسے ہراساں و پریشان کررہے تھے۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر پشپاوتی نے خودکشی کرلی۔ پولیس چارمینار نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔