حدیث

   

اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضي ﷲ عنهما قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ ﷲِ صلي اللہ عليه وآله وسلم : بُنِيَ الإِسْلاَمُ عَلٰي خَمْسٍ : شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلاَّ ﷲُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُوْلُ ﷲِ وَإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيْتَاءِ الزَّکَاةِ وَالْحَجِّ وَصَوْمِ رَمَضَانَ ۔ مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
’’حضرت عبد اﷲ بن عمر رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے : یہ گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں، اور نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا، حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔‘‘
استقامت اختیار کرو
عَنْ سَمُرَةَ رضي اللہ عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ ﷲِ صلي اللہ عليه وآله وسلم: أَقِيْمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّکَاةَ وَ حَجُّوْا وَاعْتَمِرُوْا وَاسْتَقِيْمُوا يُسْتَقَمْ بِکُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي مَعَاجِمِهِ الثَلَاثَةِ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.
’’حضرت سَمُرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو، حج اور عمرہ کرو، استقامت اختیار کرو، تمہیں استقامت دی جائے گی۔‘‘