حدیث

   

’’اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو ‘‘
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي اللہ عنه أَنَّ أَعْرَابِيًا أَتَي النَّبِيَّ صلي اللہ عليه وآله وسلم فَقالَ : دُلَّنِي عَلٰي عَمَلٍ، إِذَا عَمِلْتُهٗ دَخَلْتُ الْجَنَّةَ، قَالَ : تَعْبُدُ ﷲَ لَا تُشْرِکُ بِهٖ شَيْئًا، وَ تُقِيمُ الصَّلَاةَ الْمَکْتُوبَةَ، وَ تُؤَدِّي الزَّکَاةَ الْمَفْرُوْضَةَ، وَتَصُوْمُ رَمَضَانَ قَالَ : وَالَّذي نَفْسِي بِيَدِهٖ، لَا أَزِيدُ عَلٰي هَذَا. فَلَمَّا وَلَّي، قَالَ النَّبِيُّ صلي اللہ عليه وآله وسلم : مَنْ سَرَّهٗ أَنْ يَنْظُرَ إِلٰي رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَلْيَنْظُرْ إِلٰي هٰذَا.مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک دیہاتی حاضر ہوا، اور اس نے عرض کیا : یا رسول اللہ! میری ایسے عمل کی طرف راہنمائی فرمائیں جسے انجام دینے سے جنت میں داخل ہو جاؤں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کی عبادت اس طرح کرو کہ عبادت میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو اس کا شریک نہ بناؤ۔ فرض نمازیں اور مقررہ زکوٰۃ ادا کرو اور رمضان کے روزے رکھو۔
اس اعرابی نے کہا : اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے! میں ان اَحکام پر کوئی اضافہ نہیں کروں گا۔ پس جب وہ شخص واپس جانے کے لیے مڑا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جو کسی جنتی کو دیکھنے کی سعادت حاصل کرنا چاہے تو اُسے دیکھ لے۔‘‘