خاتون کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خود کشی کرلی ۔ آفرین بیگم جو سلطان شاہی علاقہ کے ساکن علیم کی بیوی تھی اس خاتون نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خود کشی کرلی ۔ آفرین کی شادی 9 ماہ قبل ہوئی تھی اس کے ر شتہ داروں نے الزام لگایا کہ آفرین کے 2 مرتبہ آبارشن کروایا گیا اور وہ 4 ماہ سے مائیکے واقع اولڈ ملک پیٹ میں تھی ۔ اس خاتون کو زائد جہیز کے لیے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے ہراساں کیا جارہا تھا ۔ یہ بات انسپکٹر چادر گھاٹ ستیش نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔۔