خاتون کی عصمت ریزی و قتل کا ملزم گرفتار

   

حیدرآباد۔ کلثوم پورہ پولیس نے ایک خاتون کی عصمت ریزی اور قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ جی روی ساکن عطاپور نے 47 سالہ خاتون اندالما کی عصمت ریزی کے بعد اس کا ضیا گوڑہ علاقے میں قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے اس کیس کی تحقیقات کے دوران روی کے ملوث ہو نے کا پتہ لگایا۔ روی کو گرفتار کر تے ہوئے اسے عدالتی تحویل میں دے دیا۔