خام تیل کی قیمت میں کمی ، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر کے ٹی آر کا ٹوئیٹ

   

وزیراعظم نریندر مودی سے استفسار 2014 تا 2023 تک کا گراف ٹوئیٹر پر شیئر
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملک میں پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کی وجہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے سے قبل خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باوجود ملک میں پٹرولیم اشیاء کی قیمتیں کم ہونے کا حوالہ دیا ۔ خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملک میں پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے کس کے مفادات کا تحفظ کیا جارہا ہے ۔ عوام سے وضاحت کرنے پر زور دیا ۔ پٹرول ، ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھونے پر تشویش کا اظہار کیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ مئی 2014 کو فی بیارل خام تیل کی قیمت 107 ڈالر تھی اور تب پٹرول 71 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا ۔ مارچ 2023 میں خام تیل فی بیارل کی قیمت گھٹ کر 65 ڈالر ہوگئی مگر ملک میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر 110 روپئے ہونے کی وجہ دریافت کی ۔ انہوں نے کہا کہ جب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو ملک میں پٹرول ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا جاتا ہے ۔ جب عالمی مارکٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی آئی ہے تو ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کیوں نہیں کی جارہی ہے ۔ وزیراعظم سے سوال کیا ۔ ساتھ ہی 2014 تا 2023 تک خام تیل اور پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں کے گراف کو کے ٹی آر نے اپنے ٹوئیٹر پر شیئر کیا ۔۔ ن