خرابی صحت پر خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) خرابی صحت سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ جواہر نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 22 سالہ ثمینہ بیگم نے مبینہ طور پر کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ثمینہ بیگم جواہر نگر علاقہ کے ساکن شیخ شکیل کی بیوی تھیں جو خرابی صحت سے پریشان تھیں جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔پولیس جواہر نگر نے یہ بات بتائی ۔