خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی

   

شمالی و جنوبی ساحلی آندھرا میں بارش کا امکان
حیدرآباد ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کی صورت حال جنوب مغربی اور جنوبی مشرقی علاقوں میں پیدا ہورہی ہے جس سے سائیکلون کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ امکان ہے کہ ہوا کے دباؤ میں کمی کی صورتحال مزید شدت پیدا کرسکتی ہے جس کے اثرات مغربی وسطی خلیج بنگال میں بھی ہوسکتے ہیں ۔ تازہ ترین موسمی پیش قیاسی میں کہا گیا ہے کہ شمالی ساحلی آندھرا پردیش ، جنوبی ساحلی آندھرا پردیش اور رائل سیما کے علاقوں میں آئندہ 7 دنوں میں ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ساحلی آندھرا کے علاقوں میں کچھ مقامات پر بارش ہوئی جب کہ رائل سیما میں موسم خشک رہا ۔۔