خوشامد کی سیاست ، طلاق ثلاثہ کے تسلسل کی وجہ :شاہ

   

نئی دہلی ۔ /18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کہا کہ خوشامد کی سیاست کے نتیجہ میں ملک کی تقسیم عمل میں آئی اور طلاق ثلاثہ کی بری عادت کے تسلسل کی وجہ بھی یہی ہے ۔ حالانکہ سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے کہ ملک میں صنفی مساوات قائم کی جائے ۔ وہ ایک تقریب میں شرکت کررہے تھے ۔ انہوں نے طلاق ثلاثہ کو جرم قرار دینے کے قانون کا اپنی تقریر میں دفاع کیا۔