دینی مدارس میں داخلے

   

دارالعلوم رحمانیہ
حیدرآباد ۔ 3 ۔ مئی : ( راست ) : جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ ، تالاب کٹہ ، رنگیلی کھڑکی یاقوت پورہ ، شہر حیدرآباد کا قدیم ترین ادارہ ہے 53سالہ خدمات کے سبب جنوبی ہند کا معروف ادارہ اور پوری ریاست کا مادرِعلمی تصور کیا جاتا ہے، یہ ادارہ چار دہائیوں سے ملت کوقابل، باصلاحیت، دینی اور اسلامی رہنما، علماء، حفاظ اور مفتیانِ کرام فراہم کرتا آرہا ہے، جامعہ سے تعلیم پانے والے کئی علماء ومفتیانِ کرام شہر حیدرآباد اور اضلاع آندھراپردیش ودیگر ریاستوں اور بیرونِ ملک نمایاں دینی دعوتی خدمات میں مصروف ہیں، جس میں ماہر علماء کرام ومفتیان عظام خدمات انجام دے رہے ہیں، داخلے شعبہ عربی (اعدادیہ تا دورہ حدیث شریف مکمل)، شعبہ تخصص فی الفقہ والافتاء، شعبہ حفظ، شعبہ ناظرہ نیز R.H.اسکول میں پرائمری تا یس یس سی وغیرہ داخلے میں جاری ہیں، قارئین عجلت فرمائیں۔ داخلے کے خواہشمند اپنے ہمراہ سابقہ مدرسہ کا صداقت نامہ، آدھار کارڈ اپنا اور والدین کا زیراکس، چار عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز، چار عدد سفیدجوڑے (بغیر کف وڈبل کالروالے)، قدیم طلبہ اپنے ہمراہ نتیجہ امتحان سالانہ اور آدھار کارڈ زیراکس اپنا اور والدین کا ضرور لے آئیں۔ داخلے 11/شوال المکرم مطابق 2/مئی سے 17/شوال مطابق 8/مئی تک جاری رہیں گے۔ اوقات ملاقات:صبح 9 تا 12 اور دوپہر 3 تا 5 بجے ۔ فون 040-24564646 ، 9849223211 ، 9550097865۔۔
مدرسہ عربیہ مشکوۃ العلوم
٭٭ مدرسہ عربیہ مشکوۃ العلوم ٹولی چوکی میں شعبہ تجوید و ناظرہ میں اقامتی داخلے اور شعبہ حفظ میں غیر اقامتی داخلے جاری ہیں ۔ نیز شعبہ عالمیت میں بھی داخلے جاری ہیں ۔ قدیم طلباء 11 ، 12 ، 13 شوال تجدید داخلہ کرلیں ۔ قدیم طلباء کو بھی تین عدد فوٹو ، آدھارکارڈ اور پیدائشی سرٹیفیکٹ کی کاپی داخل کرنا ضروری ہے ۔ جدید طلباء 15 ، 16 شوال صبح 10 تا 1 بجے دن رجوع ہوں ۔ آدھار کارڈ ، برتھ سرٹیفیکٹ ، تین عدد فوٹو اور اسکول کی تعلیمی رپورٹ ضرور ساتھ لائیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9948726172 پر ربط کریں ۔۔
المعہد الدینی العربی
٭٭ جمیع طلباء المعہد الدینی العربی کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بعد ازاں سالانہ تعطیلات یکم اپریل اندرون طلبہ کے لیے دارالاقامہ کھل چکا ہے ۔ تمام طلبہ سے خواہش کی جاتی ہے مدرسہ جلد از جلد رجوع ہوجائیں ۔۔