ذہنی تناؤ کا شکار شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/22 فروری، ( سیاست نیوز) لڑکیوں کی شادی کی فکر میں ذہنی تناؤ کا شکار ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ ساؤتھ زون کے مادنا پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 42 سالہ کار پنٹر برہما چاری اپربستی چھاؤنی میں رہتا تھا اس کی تین لڑکیاں ہیں ان کی شادی کی فکر سے یہ پریشان تھا۔ مالی طور پر کمزور چاری نے شادی کیلئے اخراجات میں رقمی رکاوٹ سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ پولیس مادنا پیٹ نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع