سائنسی معلومات کے نام پر عریاں ویڈیوز دکھانے کا شاخسانہ

   

لڑکیوں کے ساتھ دست درازی ، ضلع پریشد اسکول ٹیچر گرفتار
حیدرآباد۔/13ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سائبرآباد شی ٹیم نے ایک اسکول ٹیچر کو گرفتار کرلیاہے جو اسکول میں لڑکیوں کو سائنسی معلومات کے نام پر عریاں ویڈیوز دکھارہا تھا۔ معلومات میں اضافہ کے لئے ان ویڈیوز کو لازمی طور پر دیکھنے کیلئے لڑکیوں پر دباؤ ڈالتے ہوئے انہیں ہاتھ لگایا کرتا تھا۔اسکول کی بالا مترا سنگھم نے پولیس کو اطلاع دی اور شی ٹیم نے جال بچھاکر اس اسکول ٹیچر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور اس کے سیل فون کو بھی ضبط کرلیا۔ شاد نگر کے قریب ایک ضلع پریشد اسکول کا یہ واقعہ بتایا گیا ہے جہاں یہ آلودہ شہوت اسکول ٹیچر گرفتار کرلیا۔ سائنسی معلومات کے نام پر طالبات کو ہراساں کررہا تھا، لڑکیاں جو اس کی حرکت سے تنگ آچکی تھی اسکول میں موجودبالا مترا سنگم کو اطلاع دی۔ سائبرآباد پولیس نے ہر اسکول میں اسکول ٹیچرس کا انتخاب کرتے ہوئے انہیں ذمہ داری دی کہ وہ لڑکے اور لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں پر پولیس کو اطلاع دیں۔ بالامترا کی اطلاع پر اس اسکول ٹیچر کو گرفتارکرلیا گیا۔