سارقوں کی تین رکنی ٹولی گرفتار

   

سرقہ کے متعدد مقدمات، کمشنر پولیس سائبرآباد وی سی سجنار کا بیان
حیدرآباد 14 فروری (سیاست نیوز) مندروں میں سلسلہ وار سرقہ کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی ٹولی کو سائبرآباد پولیس نے گرفتارکرلیا۔ پولیس کمشنر سائبرآباد وی سی سجنار نے کہاکہ بی ناگیندر بابو، پی ہریش بابو اور کے وشال چندرا متوطن شاہ میر پیٹ ضلع میڑچل سائبرآباد اور رچہ کنڈہ کے علاقوں میں مختلف مندروں میں 23 سرقے کی وارداتیں انجام دی تھی۔ اُنھوں نے کہاکہ ناگیندر بابو اور ہریش بابو عادی سارقین ہیں اور اُنھیں 2017 ء میں پولیس نے گرفتار کیا تھا لیکن جون 2018 ء میں جیل سے رہائی کے بعد وہ دوبارہ سرگرم ہوگئے اور مندروں کو نشانہ بناتے ہوئے سرقے کررہے تھے۔ سجنار نے کہاکہ گرفتار ملزمین نے سدی پیٹ ضلع میں بھی بعض مندروں کو نشانہ بنایا تھا۔ پولیس نے اُن کے قبضہ سے 9.5 کیلو چاندی کے زیورات، ایکٹیو موٹر سائیکل، لیاپ ٹاپ، دستی گھڑیاں اور دیگر مسروقہ مال برآمد کرتے ہوئے اُنھیں جیل بھیج دیا۔