سریکاکلم میں زلزلے کے جھٹکے

   

حیدرآباد 5 جنوری (یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع سریکاکلم کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکوں کے سبب عوام میں تشویش کی لہر دوڑگئی۔اطلاعات کے مطابق یہ جھٹکے آج صبح تقریبا دو سکنڈس کے لئے ضلع کے اِچھاپورم، کنچیلی اور دیگر مقامات پر محسوس کئے گئے جس کے ساتھ ہی لوگ،شدید سردی کے باوجود اپنی جان بچانے کے لئے گھروں سے نکل پڑے ۔
کر کھلے آسمان کے نیچے آگئے ۔لوگ اپنے رشتہ داروں کی فون کے ذریعہ خیریت دریافت کرنے لگے کیونکہ ان میں ان جھٹکوں کے ساتھ ہی فکرمندی اور بے چینی دیکھی گئی۔بعض مقامی افراد نے دعوی کیا کہ اندرون چند دن تیسری مرتبہ زلزلے کے یہ جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ان جھٹکوں کے نتیجہ میں کسی بھی قسم کے جانی یا پھر مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔زلزلوں کی شدت کے بارے میں ہنوز کوئی اطلاع نہیں ملی ہے اور زلزلوں کی پیمائش کرنے والے محکمہ نے ان جھٹکوں کی ہنوز کوئی توثیق نہیں کی ہے ۔