سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ پرانے شہر کے علاقہ مغلپورہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30سالہ جمیلہ عرف حسینہ بیگم جو مغلپورہ واٹر ٹینک علاقہ کے ساکن محمد یوسف کی بیوی تھی ، اس خاتون نے 20جولائی کو مبینہ طور پر خودسوزی کرلی جس کو فوری ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جو آج فوت ہوگئی ۔ جمیلہ اور یوسف کی شادی سال 2014ء میں ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں ۔ گذشتہ چند روز سے خاتون کو سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کیا جارہا تھا اور اس سے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ مغلپورہ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔