سعودی بجٹ میں سال کے دوسرے سہ ماہی میں 78 ارب ریال کا اضافہ

   

سعودی عرب کی وزارت خزانہ نے دوسری سہ ماہی کے بجٹ کے اصل اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ آمدنی 370.3 ارب ریال سے تجاوز کر گئی، جس میں تیل کی آمدنی بھی شامل ہے جو 250 بلین ریال سے زیادہ ہے۔دوسری سہ ماہی میں نان آئیل ریونیو کی مالیت 120 ارب ریال تھی۔ اس کے علاوہ 10.2 بلین ریال، انکم ٹیکس، منافع اور کیپٹل گین، 64 ارب ریال، اشیاء اور خدمات پر ٹیکس ریونیو اور 19 ارب ریال، دیگر ٹیکسز میں حاصل کیے گئے۔العربیہ نے سعودی وزارت خزانہ کے حوالے سے جمعرات کو ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ مملکت کی دوسری سہ ماہی میں تیل کی آمدنی66.5 ارب ڈالر(250 ارب سعودی ریال) سے زیادہ رہی ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مملکت نے اسی مدت میں 77.7ارب ڈالر(292 ارب سعودی ریال) سے زیادہ کے اخراجات کی اطلاع دی ہے۔سعودی عرب کا 2022 کی پہلی ششماہی میں فاضل بجٹ 135 ارب ریال سے متجاوزہوچکا ہے-اس میں2022 کی پہلی سہ ماہی میں 57.5 ارب ریال اور دوسری سہ ماہی میں 77.9 ارب ریال شامل ہیں۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق 2022 کی پہلی شش ماہی میں سعودی عرب کی آمدنی میں 43 فی صد اضافہ ہوا ہے اوراس کی مالیت 648.3 ارب ریال ہیجبکہ 2021 کے اسی عرصے میں اس کی مالیت 452.8 ارب ریال تھی۔ 2022 کی دوسری سہ ماہی میں سعودی بجٹ نے 20.2 بلین ریال کی دوسری آمدنی حاصل کی۔