سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

   

حیدرآباد۔/29 جنوری، ( سیاست نیوز) شہر میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی۔ ایس آر نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 22 سالہ رمیش فوت ہوگیا جو یوسف گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا۔ کل رات دوست کی ایک پارٹی میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران رمیش ایک ڈی سی ایم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ایس آر نگر حدود میں پیش آئے ایک اور سڑک حادثہ میں 38 سالہ خاتون ہیما فوت ہوگئی۔ ہیما پارسی گٹہ علاقہ میں رہتی تھی جو اپنے رشتہ دار کی موت کے بعد منعقدہ تقریب میں شرکت کے لئے آئی تھی۔ یہ خاتون پیشہ سے خانگی ملازمہ تھی جو 23 جنوری کو اپنے گھر واپس ہورہی تھی کہ ایس آر نگر حدود میں موٹر سیکل سے گرکر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ نلہ کنٹہ پولیس کے مطابق 35 سالہ ارون کمار جو ڈی ڈی کالونی میں رہتا تھا رئیل اسٹیٹ تاجر بتایا گیا ہے۔ 21 جنوری کو ارون عثمانیہ یونیورسٹی سے لکی ہوٹل کی جانب جارہا تھا کہ مخالف سمت سے موٹر سیکل ٹکراکر حادثہ پیش آیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع