سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔ شہر اور نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ گوپال پورم پولیس کے مطابق 28 سالہ منی کنٹا جو پیشہ سے باورچی تھا یوسف گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا15 دن قبل یہ شخص سلطنت عمان سے ملک واپس آیا تھا جو کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ توپران پولیس کے مطابق 53 سالہ ملکارجن جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا اپل میں رہتا تھا کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر ہلاک ہوگیا۔ منوہر آباد پولیس کے مطابق 43 سالہ سائیلو جو پیشہ سے میستری تھا 12 اپریل کو موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ راستہ میں کتا آگیا اور سائیلو کی موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگئی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔