سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

   

حیدرآباد /5 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ عبداللہ پور میٹ اور سکندرآباد کے علاقہ لالہ گوڑہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ عبداللہ پور میٹ پولیس کے مطابق 49 سالہ چرنجیوی ساکن مظفر نگر کرنول 39 سالہ ناگراجو ساکن نیلور بتایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق دونوں ایک لاری کے ڈرائیور اور کلینر بتائے گئے ہیں ۔ 4 ستمبر کے دن نیلور سے لاری لیکر یہ لوگ حیدرآباد آرہے تھے کہ عنبرپیٹ کے علاقہ میں ایک لاری سے بس ٹکرا گئی اور شدید زخمی حالت میں یہ دونوں فوت ہوگئے ۔ لالہ گوڑہ پولیس کے مطابق 17 سالہ ہنس راج جو کل اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا اور بارش کے سبب یہ دو لڑکے میٹرو پلر کی آڑ میں ٹھہرے ہوئے تھے کہ ایک تیز رفتار ڈی سی ایم نے انہیں ٹکر دے دی اس حادثہ میں ہنس راج ہلاک اور اس کا ساتھ شدید زخمی ہوگیا ہے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔