سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

   

حیدرآباد /9 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ پٹن چیرو پولیس کے مطابق 38 سالہ محمد ابراہیم جو خیریت آباد علاقہ کے ساکن عبدالکریم کابیٹا تھا ۔ یہ شخص 3 اکٹوبر کے دن حیدرآباد واپس ہو رہا تھا کہ پٹن چیرو کے علاقہ میں سڑک حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں زخمی شخص ابراہیم علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ میڑچل پولیس کے مطابق 28 سالہ مہانتا نائیک میڑچل علاقہ میں رہتا تھا ۔ اڑیسہ کا متوطن بتایا گیا ہے کہ جو میڑچل علاقہ میں رہتا تھا ۔ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ آمنگل پولیس کے مطابق 47 سالہ شخص جے دیوایا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ نرلہ کنٹہ کڑتال علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 7 اکٹوبر کے دن یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل روڈ ڈیوائڈر سے ٹکراکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔