سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 21 ستمبر (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز اور حیات نگر پولیس حدود پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 62 سالہ دیاکر ریڈی جو منی کنڈہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ یہ شخص کل بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 آیا تھا اور یہاں واقع ایس بی آئی بینک کے قریب سڑک عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ ایک موٹرسیکل کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 37 سالہ پوچایا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا۔ گوریلی ولیج میں رہتا تھا۔ یہ شخص اس کی بیوی کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور اس حادثہ میں یہ شخص فوت ہوگیا جبکہ اس کی بیوی وجیہ شدید زخمی بتائی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔